وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

آئی جی سندھ
Loading...

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں وزیراعلی ہاؤس سندھ میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آنے والے تضحیک آمیز واقعے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو گلشن اقبال میں دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور رہائی کا معاملہ، آئی جی سندھ کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ

جہاں آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور حیدرآباد سمیت ڈی آئی جیز آپریشن اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ بھی شریک ہونگے۔ ملاقات میں سی ایم سندھ پولیس افسران کے تحفظات کے حوالے سے بات چیت کرینگے۔

Loading...

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کےتمام سینئر افسران کو طلب کیا ہے جن میں آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جیز کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ آج صبح 11 بجے پولیس افسران سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہےکہ کراچی میں 19 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ پولیس کے آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں کی درخواستیں دی تھیں تاہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد افسران نے چھٹیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں