پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو بڑے عہدے کی پیشکش کر دی

یونس
Loading...

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کو مستقل بنیادوں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں بات چیت بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو مستقل بنیادوں پر بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کی ہے اور اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔

پی سی بی دورہ نیوزی لینڈ سے یونس خان کے اسائنمنٹ کے آغاز کا خواہشمند ہے تاہم اس کا انحصار یونس خان کی اپنی دستیابی اور خواہش پر ہوگا۔

loading...

سرفراز احمد کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے زیرغورلائیں گے، مصباح الحق

ذرائع کے مطابق یونس خان نے پی سی بی کی پیشکش پر حتمی جواب نہیں دیا تاہم بات چیت کا مرحلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے عبوری بنیادوں پر کوچ مقرر کیا تھا، اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سابق کپتان کی بطور بیٹنگ کوچ ڈریسنگ روم میں موجودگی کو سراہا تھا۔

(Visited 28 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں