اپوزیشن جماعتوں کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے، عثمان بزدار

Loading...

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، باشعور عوام اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کراچی: گلشن اقبال میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، اب اپوزیشن کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی قابل مذمت ہے، قوم نے اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ یکسر مسترد کر دیا ہے، پاکستان کی بنیادوں کو اپنے دور اقتدار میں کھوکھلا کرنے والے عناصر آج انتشار کے ذریعے ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔

Loading...

عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن رہنما ذاتی مفادات کی خاطر قومی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کر رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔

(Visited 28 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں