کورونا کیسز میں اضافہ، این سی او سی نے کئی شعبے دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

کرونا وائرس سے
Loading...

کورونا وبا  سے نمٹنے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔

کراچی: گلشن اقبال میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کورونا وبا دوبارہ سراٹھار ہی ہے، آئندہ دو ہفتوں میں خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پابندیوں اور کاروبار بند کرنے سے بچنا ہے تو ضابطہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

این سی او سی نے شادی ہالز، بازار، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ضابطہ کار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Loading...

این سی او سی کے مطابق ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں ایک بار پھر کورونا سے اموات میں تیزی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان میں تقریباً ڈھائی ماہ بعد ایک روز کے دوران کورونا سے یہ سب زیادہ اموات ہیں۔

(Visited 25 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں