کیا 25 اکتوبر سے دوبارہ سکول بند ہونے جارہے ہیں…. ؟

تعلیمی ادارے
Loading...

لاہور: کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے 25 اکتوبر سے دوبارہ سکول بند ہونے کی خبروں پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا موقف بھی آگیا اور ایسی افواہوں کو مسترد کردیا۔

ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر ایک ٹی وی کا سکرین شاٹ شیئرکیا جس میں کہا گیا تھاکہ 25 اکتوبر سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ تین ہفتوں کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،

Loading...

انٹیلی جنس ایجنسیز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

ڈاکٹر مراد راس نے اس سکرین شاٹ کیساتھ لکھا کہ ” جعلی خبر، پنجاب بھر میں تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکول کھلے رہیں گے، معمول کے مطابق جعلی میڈیا تنازعہ کھڑا کرنے کیلئے متحرک ہے ، یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے”۔

یادرہے کہ اسی طرح کی خبریں چند پہلے بھی سامنے آئی تھیں لیکن اس کی بھی تردید کردی گئی اور حکومت نے طلباء اور اساتذہ کے ٹیسٹ کرنا شروع کیے ہوئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں میں کرونا پازیٹو کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہے ۔

(Visited 41 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں