پاکستان: کورونا وائرس سے ایک روز میں 42 اموات، مزید 2 ہزار 843 متاثر

کرونا وائرس سے
Loading...

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور یومیہ کیسز اور اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہے جس میں سے 3 لاکھ 28 ہزار 931 صحتیاب ہوئے ہیں جو 89 فیصد جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 603 تک پہنچ گئی ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 843 کیسز اور 42 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ ایک ہزار 389 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 تک پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے جون تک وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی۔تاہم جولائی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی اور یہ سلسلہ ستمبر کے اوائل تک جاری رہا۔جس کے بعد ستمبر کے وسط سے ایک مرتبہ پھر کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اکتوبر میں اس میں مزید تیزی آگئی، جس کا رجحان نومبر میں بھی نظر آرہا ہے۔آج 21 نومبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔
سندھ
صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 276 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 28 تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 19 افراد ایسے تھے جو اس عالمی وبا کے باعث انتقال بھی کرگئے اور یوں یہ تعداد 2 ہزار 799 تک جا پہنچی۔
پنجاب
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 564 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 457 ہوگئی۔صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 15 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 826 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 371 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 43 ہزار 730 ہوگئی۔اس کے علاوہ 4 افراد لقمہ اجل بنے جس کے بعد اموات کی تعداد 1323 پر جا پہنچی۔
بلوچستان
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 699 ہوگئے۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور یہ تعداد 158 پر برقرار رہی۔
اسلام آباد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 458 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار 177 ہوگئی۔
دارالحکومت میں کورونا سے مزید 4مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 270 ہوگئیں۔
آزاد کشمیر
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 105 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 911 ہوگئی۔آزاد کشمیر میں وائرس سے کوئی نئی موت واقع نہیں ہوئی اور یوں یہ تعداد 134 پر برقرار ہے۔

Loading...

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں وبا کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 506 ہوگئی۔علاقے میں اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور جاں بحق مریضوں کی تعداد 93 پر برقرار ہے۔

(Visited 9 times, 2 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں