شیاؤمی نے بہترین فیچرز اور منفرد ڈیزائن والا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

Loading...

شیاؤمی کے پوکو برانڈ کا نیا اسمارٹ فون آئندہ ہفتے پیش کیا جارہا ہے اور اس کے ڈیزائن کی تصاویر پہلے ہی لیک ہوگئی ہیں۔شیاؤمی کی یہ ذیلی کمپنی عام طور پر فلیگ شپ فیچرز سے لیس فونز متعارف کراتی ہے جن کی قیمتیں حیران کن حد تک کم ہوتی ہے۔
اب 24 نومبر کو پوکو ایم 3 نامی اسمارٹ فون پیش کیا جارہا ہے اور لیکس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس بارے میں منفرد ڈیزائن والی ڈیوائس متعارف کرائی جارہی ہے۔خاص طور پر بیک میں کیمرا ڈیزائن کافی الگ ہے جس میں برانڈ کا نام نمایاں ہے۔
اس فون کے حوالے سے لیک ہونے والی تفصیلات کے مطابق پوکو ایم 3 میں 6.53 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا جائے گا۔فون کے ساتھ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر دیا جائے گا جس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہوگا۔فون کی قیمت تو ظاہر ہے ابھی سامنے نہیں آئی مگر امکان یہی ہے پوکو ایم 3 سستا ہی ہوگا بالخصول پوکو کے آخری فون ایکس تھری کے مقابلے میں، جسج میں اسنیپ ڈراگون 7 سیریز کا پراسیسر دیا گیا تھا۔
پاکستان میں پوکو ایکس تھری کی قیمت 42 ہزار روپے ہے تو امید ہے کہ نیا فون اس سے سستا ہی ہوگا۔

Loading...
(Visited 154 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں