پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاک بنگلادیش

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز میں میچ ریفری تعینات کردیے گئے۔ جبکہ پاکستان کے احسن رضا اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ احمد شہاب تھرڈ اور طارق رشید فورتھ امپائر ہوں گے۔ ٹیسٹ میچ کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بنگلادیشی ٹیم 12سال بعد تئیس جنوری کو پاکستان آئے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 24 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ نے پاکستان کو خبردار کردیا

ہیڈکوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ بھی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت محمود اللہ کریں گے، بنگال ٹائیگرز23 جنوری کو لاہورپہنچیں گے۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

Comments

comments

پاک بنگلادیش,

اپنا تبصرہ بھیجیں