ٹرمپ نے کہا وہ عمران خان کو پسند اور ان پر اعتماد کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید رہی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، میں خود بھی ملاقات میں موجود تھا اور وزیراعظم نے اہم ایشوز اٹھائے، وزیراعظم نے صدرٹرمپ کوٹریول ایڈوائزی میں بہتری کا کہا۔

افغان جنگ کے باعث معاشرے میں کلاشنکوف، منشیات کا کلچر آیا، وزیراعظم

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اقدامات کا بتایا اور صدر ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پرسپورٹ کا کہا، افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے پر بھی بات ہوئی جب کہ ٹرمپ کو ایران کے معاملے پرتشویش سے آگاہ کیا، ملاقات میں فیصلہ ہو ا کہ امریکا کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کا خاکہ صدرٹرمپ کے سامنے رکھا جس پر امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان کوپسند کرتا ہوں اور ان پر اعتماد کرتا ہوں، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش ہے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئے، انہوں نے ایک بار پھر یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پربات کریں گے۔

(Visited 15 times, 1 visits today)

Comments

comments

شاہ محمود قریشی,

اپنا تبصرہ بھیجیں