پی ایس ایل فائیو کے کونسے میچ کس شہر میں اور کب کھیلے جائیں گے؟

پی ایس ایل
Loading...

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) فائیو کا سپر میلہ جمعرات سے شہر قائد میں سجے گا۔

پی ایس ایل فائیو ٹرافی کی تقریب رونمائی بدھ کو جبکہ افتتاحی تقریب 20 فروری کو ہوگی، تقریب رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور تمام فرنچائز مالکان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔

لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34 میچز مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے، 19 فروری کوسہ پہر ساڑھے 3 بجے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تقریب ر ونمائی ہوگی۔ تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے۔ تقریب رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور تمام فرنچائز مالکان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سرفراز احمد ، کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم ، لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر، پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سمی، ملتان سلطانز کی قیادت شان مسعود کریں گے۔ 20 فروری کو شام 7 بجے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب کا آغازہوگا۔ رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان افتتاحی میچ کا آغاز ہوگا۔

پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی پہلی مرتبہ پاکستان میں ہوگی۔ پاکستان اور اسکواش کی دنیا کے سب سے کامیاب کھلاڑی جہانگیر خان ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی تھامے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچیں گے۔

Loading...

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی افتتاحی تقریب 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے، پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگایا جائیگا۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز ، سوچ بینڈ ، عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020، میں کل 10 لاکھ امریکی ڈالرز کی مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی جائیں گی۔ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

فائنل کی فاتح ٹیم ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کے ہمراہ 5 لاکھ امریکی ڈالر زکی حقدار ٹھہرے گی۔ ایونٹ کی رنرز اپ ٹیم 2 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم وصول کرے گی۔ اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

(Visited 96 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں