ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کو پاکستان کے اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینےکا فیصلہ کیا ہے ، ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کو اعزازی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے۔

خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردار ادا کیا اور جب کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو انھوں نے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی۔

ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں اور پچھلے پانچ سالوں سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کے کونسے میچ کس شہر میں اور کب کھیلے جائیں گے؟

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سیمی کے لیے صدر مملکت سے اعزازی شہریت کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کے کپتان سیمی پاکستان کے لیے کافی مثبت جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اعزازی شہریت دی جائے۔

(Visited 29 times, 1 visits today)

Comments

comments

ڈیرن سیمی,

اپنا تبصرہ بھیجیں