ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آپریشن ردالفساد کے 3 سال مکمل، آپریشن ردالفساد 22 فروری 2017 کو ملک بھر میں شروع ہوا،

آپریشن دہشت گردی کیخلاف بلاتخصیص شروع کیا گیا، دہشت گردی سے سیاحت تک کے سفر میں بےمثال کامیابیاں حاصل کیں، جان و مال کی قربانیوں کے باعث کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

پاکستان نے 2 دہائیوں تک دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی، ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فوج ملکی دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائے گی

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی جنگ کی دو دہائیوں کی کامیابیاں مزید مستحکم ہوئیں، کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی و مالی نقصان سے ادا کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔

دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کے 3 سال مکمل

جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف ہر قسم کے خطرے سے آگاہ اور اس سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپور حمایت کی اور ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں