پی ایس ایل 2020: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کے خلاف 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنالئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا، مگر شین واٹسن جیسن روئے کیساتھ بڑی شراکت داری قائم کرنے میں ناکام رہے اور 8 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر حسن علی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، احمد شہزاد بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھر سکے، فاسٹ باؤلر عامر خان نے احمد شہزاد کو پویلین کی راہ دکھائی۔ وہ صرف 12 رنز بنا سکے۔ کپتان سرفراز احمد اور جیسن روئے کریز پر موجود ہیں۔

پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض ڈیری سیمی سرانجام دے رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، وہاب ریاض، لیام ڈاسن، حسن علی، راحت علی اور عامر خان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کمان سرفراز احمد کے پاس ہے، دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، شین واٹسن، احمد شہزاد، احسن علی، اعظم خان، محمد نواز، سہیل خان، محمد حسنین، فواد احمد اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر پاکستان سپر لیگ کے روایتی حریف تصور کیے جاتے ہیں اور کئی مواقعوں پر دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے جس میں کبھی گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے اور کبھی فتح نے پشاور زلمی کے قدم چومے۔

پی ایس ایل فائیو کے کونسے میچ کس شہر میں اور کب کھیلے جائیں گے؟

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 13 میچ کھیلے گئے جس میں سے 7 میں گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے جبکہ 5 میں پشاور زلمی نے فتح حاصل کی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

خیال رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب پشاور زلمی کو لیگ میں اپنے افتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کراچی کنگز نے انہیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10 رنز سے مات دی تھی۔

(Visited 25 times, 1 visits today)

Comments

comments

کوئٹہ گلیڈی ایٹر,

اپنا تبصرہ بھیجیں