کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بڑا فیصلہ، سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

مراد علی شاہ
Loading...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر  میں  رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

ویڈیو بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں، علمائے کرام اور دیگر حکام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے بھر میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن ہوگا اور شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے اور دیگر مارکیٹس پہلی ہی بند ہیں تاہم اب دیگر دفاتر بھی بند ہوں گے۔

سندھ حکومت کی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوج تعیناتی کی درخواست

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ کے علاوہ ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور کور ہیڈکوارٹرز کےنمائندےبھی شریک ہوئے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج شام کو ایک اہم علان آج کروں گا، یہ اعلان عوام کے حق میں کروں گا۔

loading...

مراد علی شاہ نے کہا کہ سخت فیصلہ کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے، ہمیں عوام کی صحت اور زندگیاں عزیز ہیں اور عوام کی صحت کی خاطر ہروہ فیصلہ کریں گےجو ضروری ہے، ہم آج ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سندھ کو لاک ڈاؤن کرنے کے لیے وفاق سے فوج کو تعینات کرنے کے لیے خط بھی لکھا جا چکا ہے تاہم ابھی تک وزیراعظم عمران خان ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کے خلاف ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 444 کیسز میں سے سب سے زیادہ 292 سندھ سے سامنے آئے ہیں جب کہ ملک میں جاں بحق ہونے والے تین افراد میں سے ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہر صورت لاک ڈاؤن کی جانب جانا ہو گا۔

(Visited 111 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں