وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کر دیا گیا

شہزاد اکبر
Loading...

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کر دی گئی، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کر کے انہیں مشیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔

پنجاب پر غیرتربیت یافتہ لوگ حکومت کررہے ہیں، بلاول بھٹو

وزیر اعظم نے شہزاد اکبر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹاکر مشیرِ داخلہ و احتساب مقرر کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد اکبر کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس کے علاوہ  ملک امین اسلم کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی مقرر کردیا گیا ہے اور ان کا عہدہ بھی وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

Loading...

نوٹیفکیشن میں ملک امین اسلم کو فوری طور پر عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل ملک امین اسلم وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی تھے۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں