ایف آئی اے اور فیس بک کے درمیان معاہدہ

ایف آئی اے اور فیس بک
Loading...

لاہور: سوشل میڈیا کے ذریعے بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لیے ایف آئی اے اور فیس بک حکام کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ ہوگیا۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ دونوں اداروں كے درمیان ایک بڑا اقدام ہے جس کے سبب سوشل میڈیا پر موجود جرائم پیشہ افراد سے نمٹںے میں خاطرخواہ بہتری آئے گی، اب خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے كرائم كی تحقیقات کے لیے سائبر كرائم ونگ كا فوكل پرسن بھی مقرر كیا جائے گا جو فیس بک كی ٹیم سے رابطے کے فرائض انجام دے گا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور فیس بک حكام نے عالمی سائبر كرائم قوانین اور ایف بی آئی كی پالیسی و قوانین كے مطابق مستقبل میں مشتركہ طور پر روابط قائم كرنے كا فیصلہ كیا ہے۔

ایک دوسرے کو کافر قرار دینے کے طرز عمل سے گریزکرنا ہوگا، عارف علوی

اس ضمن میں فیس بک ایكسپرٹ ٹیم نے سائبر كرائم كی تحقیقاتی عمل كو مزید تیز كرنے پر بھی باہمی رضامندی كا اظہار كیا ہے جبكہ ایف آئی اے ہیڈ كوارٹر میں سائبر كرائم ونگ كے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران سمیت فیس بک حكام كے درمیان ایک معاہدہ تشكیل پایا ہے۔

Loading...
ایف آئی اے اور فیس بک
Photo: File

فیس بک حکام اس سے پہلے بھی ایف آئی اے حكام سے ملاقات كرچكے ہیں جس میں سائبر كرائم كی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات زیر بحث آئے۔

اس عمل سے سائبر كرائم کے بڑھتے ہوئے كرائم كی روك تھام کے لیے خاطرخواہ بہتری آئے گی اور بڑھتے ہوئے سائبر كرائم پر قابو اور اس کے خاتمہ کے لیے عملی طور پر اقدامات ہوسكیں گے۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں