ایسا جانور جس کی موجودگی دریاؤں اور جنگل کے نقشے بدل سکتی ہے ….!

بھیڑیوں
Loading...

بھیڑیا ایک ایسا جانور ہے جسے دوسرے جانورں بالخصوص پالتو جانوروں کے لئے خطرناک سمجھا جاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ آپ پاکستان میں تو اب بھیڑیوں کی نسل تقریبا ختم ہی کر دی گئی ہے.

لیکن امریکی ریاست ریاست وائمنگ کے نیشنل پارک کے ماہرین نے بھیڑیوں کے متعلق کچھ حیران کن انکشافات کیے ہیں. ان ماہرین نے بھیڑیوں کے ایسے فائدے بتائیں ہیں جس کو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے.

ماہرین نے بھیڑیوں پر تحقیق کرکے یہ بتایا ہے کہ نیشنل پارک کے بھیڑیے تقریبا ختم ہوگئے تھے اور 70 سال تک اس پارک میں کوئی بھی بھیڑیا نہیں تھا لیکن کچھ سال پہلے یہاں پر بھیڑیوں کو دوبارہ واپس لایا گیا اور پارک میں چھوڑ دیا گیا.

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھیڑیے واپس آنے کے بعد پارک میں پرندوں درختوں جانوروں جڑی بوٹیوں اور حتی کہ ندی نالوں اور دریاؤں میں ایسی تبدیلی آئی جنہیں دیکھ کر ماہرین بھی حیران رہ گئے.

Loading...

ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے سالوں سے پارک میں بھیڑیے اس لیے نہیں رکھے گئے تھے کہ یہ دوسرے جانوروں کے لیے خطرناک تھے. ان بھیڑیوں نے پارک کے ہرن شکار کرنا شروع کر دیئے تھے اور جب دوبارہ بھیڑیوں کو اس پارک میں واپس لایا گے تو یہاں پر موجود اب جو ہرن تھے وہ مخصوص علاقے تک محدود ہوگئے.

جس کی وجہ سے پارک کے اطراف میں درخت پھیلنے لگے اور کی لمبائی میں بھی حیران کن اضافہ ہوا اور ہر طرف سے درخت نظر آنے لگے جس کی وجہ سے پارک کے درختوں پر پرندوں نے بسیرا کرلیا.

پرفیوم کی تیاری میں غلیظ ترین چیز استعمال کیے جانے کا انکشاف

بھیڑیوں کے واپس آنے سے پاک سے زہریلی قسم کے جانوروں کا بھی خاتمہ ہوگیا. اس کے علاوہ بھیڑیوں کے واپس آنے سے سب سے حیران کن فائدہ یہ ہوا کہ کے دریا اور ندی نالوں میں مکمل طور پر تبدیل ہوگئے. پاک کے ندی نالے جو کافی پھیل چکے تھے بھیڑیوں کے آنے کے بعد یہ سمٹنے لگے اور انہوں نے کناروں پر جگہ چھوڑنا شروع کر دی. اس کے ساتھ ساتھ دریا میں آنے والی طغیانی بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی یعنی دریا پرامن ہوگئے اور جگہ جگہ انہوں نے پولز بنا لیے جس سے پانی جانوروں کو بھی میسر ہونے لگا اور جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا.

ماہرین کا کہنا ہے کہ پارک میں بھیڑیوں کو لانے سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ بھیڑیا ایک ایسا جانور ہے جو ہمارے ایکو سسٹم کے لیے ناگزیر ہے اور اگر ہم اس کی نسل کا خاتمہ کر دیں گے تو اس کی وجہ سے درجنوں اقسام کے پرندے جانور اور دوسری آبی مخلوق بھی ناپید ہونا شروع ہو جائے گی.

(Visited 134 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں