ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل، انوکھی وجہ سامنے آگئی

انٹرنیٹ
Loading...

قارئین آج کل انٹر نیٹ حیات انسانی میں ایسا لازمی جذ ہے جس کے بغیر زندگی ممکن نہیں نظر آتی ۔ بلاشبہ یہ زندگی میں ان ضروری عناصر کی طرح ہو چکی ہے جو زندگی کو جاری رکھنے کیلئے بے حد ضروری ہیں مگر کیا ہوجب یہ اچانک بند ہو جائے ۔ موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی انوکھی وجہ کیا ہے آئیے جانتے ہیں ۔۔۔

امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں بے شمار سخت اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں افریقی ملک سوڈان میں نقل کی روک تھام کے لیے ایک انوکھا اقدام ہی دیکھنے میں آیا ہے۔

Loading...

اگر آپ کیساتھ پاکستان میں ایسا کبھی نہیں ہوا تو آج کی خبر آپ کیلئے ہی ہے ۔ دنیا بھر میں امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بے شمار سخت اقدامات کیے جاتے ہیں۔سوڈان میں ستمبر کے مہینے میں تقریباً 5 لاکھ کے قریب ہائی اسکول گریجویٹس یونیورسٹی میں داخلے کے لیے امتحان دیں گے اور اس دوران بڑے پیمانے پر نقل کی روک تھام کے لیے حکام نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسا جانور جس کی موجودگی دریاؤں اور جنگل کے نقشے بدل سکتی ہے ….!

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے امتحانات کے دوران بڑے پیمانے پر نقل کی روک تھام کے لیے صبح 8 بجے سے 11 بجے تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی جائے گی ۔ حکام کی جانب سے 24 ستمبر تک روزانہ صبح 8 سے 11 بجے تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی وجہ سے تقریباً 13 ملین صارفین موبائل میں انٹرنیٹ استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
سوڈان کی حکومت کی جانب سے یہ پابندی صرف موبائل انٹرنیٹ سروس پر لگائی گئی ہے تاہم بینک اور دیگر کمپنیاں اپنا کام کیبل انٹرنیٹ سروس کے تحت کر رہی ہیں۔.

(Visited 33 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں