آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (22th October 2020)

Loading...

حمل
حالات کے مطابق اب قدم رکھنا ہے اندازے سے بالکل نہیں چلنا اور کسی کی باتوں میں آ کر اپنا راستہ بھی تبدیل نہیں کرنا۔ آج آپ کو وارننگ دی جا رہی ہے۔

ثور
صورتحال چاہے کتنی بھی خراب کیوں نہ محسوس کر رہے ہوں جب تک میرا اللہ نہ چاہے کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ اس لئے آپ 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں۔

جوزہ
اپنی ضرورتیں اپنی پریشانیاں و مشکلات کا ذکر صرف اللہ پاک سے کریں دوسروں کے سامنے دست سوال کریں گے تو مشکل میں آ جائیں گے معاملات کو سمجھیں۔

سرطان
صحت کا سلسلہ قدرے کمزور ہے پٹھوں کے امراض اور شوگر جیسے معاملات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور خود بھی بد نظری جیسی کیفیت میں ہو سکتے ہیں۔ نظر اُتاریں۔

اسد
ناجانے زندگی میں کس مقام پر نیکی ہو گئی تھی جو آج اس کا صلہ مل رہاہ ے اس وقت مشکل وقت ہے اور وہ نیکی ہی سمجھ لیں کہ آپ کے کام آ رہی ہے۔

سنبلہ
آج دوپہر کے بعد آپ کی میرا اللہ نے چاہا تو بہت بڑی پریشانی سے جان چھوٹ جائے گی اور جس بھی کام میں مشکل آ رہی تھی وہ بھی انشاءاللہ آسان ہوگا۔

Loading...

میزان
یہ بات دل پر نہ لیں جذباتی پن میں کچھ نہ کچھ خراب ہی ہوگا خود کو بدلیں غصہ کم کریں ورنہ لوگ کہہ دیں گے کہ اس بندے کا دماغ خراب ہے آج غور ضرور کریں۔

عقرب
بدنظری کی کیفیت شاید ابھی تک چل رہی ہے جس کی وجہ سے مختلف کاموں میں رکاوٹوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بس سورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھیں۔

قوس
دل ٹوٹ سکتا ہے کسی جانب سے ایسی بات سامنے آ سکتی ہے جس کے بارے میں یقین نہ تھا۔ آج کا دن بس جس قدر ممکن ہو خاموشی سے گزارنے کی ضرورت ہے۔

جدی
آپ کو کسی بھی جانب سے کوئی بھی خبر ملے جب تک آپ تصدیق نہ کر لیں اس پر یقین مت کریں آج کا دن والدین اور اپنی صحت پر خاص توجہ دینے کا ہے۔

دلو
اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے برا رکا ہوا کام غیر متوقع انداز سے ہو جائے گا اور آپ کے اندر جو بڑی پریشانی چل رہی تھی میرے اللہ نے چاہا تو وہ دور ہو جائے گی۔

حوت
بار بار اپنی پوزیشن کو مت بدلیں یہ آپ کے لئے اچھا نہیں ہے فائدے کے بجائے پھر نقصان کا خطرہ ہے۔ آج جو آفر ملے ابھی صرف اس کو غور کرنے کے لئے رکھ دیں۔

(Visited 213 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں