پاکستان سول ایوی ایشن نے ترکش ایئر لائن کو جرمانہ کر دیا

سول ایوی
Loading...

کراچی : کرونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کروانے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر جرمانہ عائد کردیا۔

سی اے اے نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایوی ایشن قوانین کے مطابق ترکش ایئرلائن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، اس حوالے سے سی اے اے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترکش ایئرلائن نے مسافر محمد اشفاق کو افریکی ملک مالی سے بغیرکورونا ٹیسٹ کے استنبول تک سفر کرایا، مسافر کوکنیکٹنگ پرواز کے ذریعے استنبول سے لاہور آنا تھا،

پولیس کو بے عزت اور ہراساں کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی

ترکش ایئر لائنمسافر اشفاق کو استنبول ایئرپورٹ پر ہی اتار دیا تھا، مسافر 5 دن سے استنبول ایئرپورٹ پر محصور رہا، مسافرکے پاس ترکی کا ویزہ نہ ہو نے کی وجہ سے ہوٹل بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی،

پاکستانی سفارت خانے نے مذکورہ مسافر سے رابطہ کیا اور پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک خط میں غیرملکی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

Loading...

وزارت خارجہ کی ہدایت پرمحمد اشفاق نامی مسافر کو بغیر پی سی آرٹیسٹ کے پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے، محمد اشفاق کو استنبول ایئرپورٹ، ترکی سے لاہور پاکستان لایا جائے گا، ایئر لائن مسافر کو ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرے گی جس کے بعد مسافر کو قرنطینہ میں رکھ کر کرونا ٹیسٹ کیا جائیگا۔

محمد اشفاق کو پی سی آر کا ٹیسٹ نہ ہونے کے سبب انہیں فلائٹ میں سفر نہیں کرنے دیا گیا تھا، استنبول ائرپورٹ پر پی سی آر کی سہولت موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے بی کیٹگری والے ممالک کے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔

مزار قائد پر کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں پولیس افسر کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا,

(Visited 32 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں