اپوزیشن کا مقصد اداروں پر حملہ کرنا ہے، شہباز گل

شہباز گل
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرنے کی فوٹیج کرپشن پارٹنرز کے منہ پر طمانچہ ہے۔ جعلی جمہوریت پسندوں کا جعلی بیانیہ اختتام کو پہنچا۔ ڈرامہ ختم شد، اب رسیدیں نکالیں۔

نواز شریف اور احسن اقبال کیخلاف نیب ریفرنسز کی منظوری

ان کا کہنا تھا کہ کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اس وقت کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیا تھا؟ لیگیوں کا چہرہ سامنے آ گیا جو اپنے مفاد کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ بینظیر بھٹو کیخلاف بھی ان لوگوں نے مہم چلائی تھی۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ فوٹیج میں واضح ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو پولیس نے گرفتار کیا، رینجرز نے نہیں اور کسی نے کوئی زبردستی نہیں کی۔ تاریخ گواہ ہے کہ یہ لوگ پولیس کو استعمال کرتے ہیں۔

Loading...

ان کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر جو ہوا سب نے دیکھا، وہاں نعرے لگ رہے تھے اور مریم صفدر مسکرا رہی تھیں۔ اپوزیشن کا مقصد اداروں پر حملہ کرنا ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں ان لوگوں نے خواتین اور بچوں پر فائرنگ کرائی۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں