پی ڈی ایم رہنما ذاتی مفادات کے ایجنڈے پر متفق ہیں، شہباز گل

Loading...

اسلام آباد: ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مال بنانے اور کرپشن کے راستے پر چلنے والے بلاول کے منہ سے عوام کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ پرچی پر چیئرمین بننے والے پہلے پارٹی میں جمہوریت لے کر آئیں۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے، محض کرپشن بچانے کیلئے یہ اکھٹے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم رہنما ذاتی مفادات کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔ یہ سیاسی جتھا غریب کارکنان کو مفادات کی خاطر موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے۔ بلاول جمہوریت کے جعلی علمبردار ہیں۔ پرچی پر چیئرمین بننے والے پہلے پارٹی میں جمہوریت لے کر آئیں۔

loading...

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! خیبر پختونخوا نے 2 مرتبہ عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا۔ اس صوبے سے آپ 2013ء اور 2018ء میں ریجیکٹ ہوئے۔ آگے بھی پختونخوا کے غیور عوام کرپشن کے مہارتھیوں کو موقع نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ سے ہارنے والے میاں بلاول خٰبر پختونخوا لینے کی بات کرتے ہیں۔ مال بنانے اور کرپشن کے راستے پر چلنے والے بلاول کے منہ سے عوام کی باتیں اچھی نہیں لگتی۔

(Visited 40 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں