دنیا کے کئی ممالک کے ائیرپورٹس پر سکریننگ بڑھا دی گئی، لیکن کیوں ؟

ائیرپورٹس
Loading...

کراچی : چین میں نئے وائرس سے ہلاکتوں اور متعدد افراد کے متاثر ہونے کے بعد دنیا کے کئی ممالک نے مسافروں کی اسکریننگ بڑھا دی ہے

کئی ممالک کے ائیرپورٹس پر پہنچنے والے مسافروں کا ٹمپریچر (بخار) چیک کیا جارہا ہے جبکہ بچاﺅ کیلئے دیگر حفاظتی تدابیر بھی اختیار کی جارہی ہیں۔ انڈیا، جاپان، نائیجیریا اور امریکا سمیت کئی ممالک کے ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ یہ جان لیوا وباءممکنہ طور پر چین کے وسطی شہر وہان سے شروع ہوئی ہے۔

Loading...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

چینی حکومت نے نئے وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ وائرس نئے قمری سال کے موقع پر تیزی سے پھیل سکتا ہے کیوں کہ اس دوران چھٹیوں میں کروڑوں چینی شہری دنیا بھر کا رخ کرتے ہیں۔ تاحال امریکا، جنوبی کوریا، جاپان اور تھائی لینڈ نے مزید کیسز رپورٹ کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

(Visited 41 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں