ملک میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی, 6 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی جس میں سے 5 صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 147 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 225، گلگت بلتستان میں 71 اور اسلام آباد میں 11 ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹراسامہ کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا‘

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی اسکریننگ کرنے والی ٹیم میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔

گلگت بلتستان کے اسکریننگ کیمپ کے نگران افسر ڈاکٹر شاہ زمان نے غیر ملکی اخبار کو بتایا کہ اسامہ ریاض کا تعلق چلاس سے تھا اور وہ جمعے کی شام تک اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اگلی صبح جب گھر والوں ںے انہیں بیدار کیا تو ان کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھی۔ ڈاکٹر اسامہ دودن تک تشویش ناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد اتوار کو مقامی اسپتال میں وفات پاگئے۔

loading...

سندھ

دوسری جانب سندھ میں صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں متاثرین کی تعداد 333 ہوچکی ہے۔ 638 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 5 افراد زندگی کی جنگ جیت کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 104 ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں کرونا کے مزید 11 کیسز سامنے آئے ہیں،ایمرجنسی بنیادوں پر ایسولیشن رومز بنارہے ہیں۔

کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تدفین کیسے کی جائے گی…. ؟

خیبر پختون خوا

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے اور ایران سے آنے والی ایک خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی، صوبے میں اس وائرس کے مصدقہ کیسز 31 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 179 ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جب کہ کراچی میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

۔

(Visited 28 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں