گھروں میں قرنطینہ کے دوران طلاق کی شرح میں اضافہ …

طلاقیں

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلیے گھروں میں قرنطینہ کے باعث جوڑوں کے درمیان معمول کے جھگڑے طلاق کی انتہا تک جا پہنچے ہیں

جس کی وجہ سے ان دِنوں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کی جائے پیدائش چین نے بہترین طبی انتظامات اور زبردست عوامی تعاون کے باعث قابو پالیا ہے

تاہم اس کامیاب کوشش کے دوران شہریوں کو گھروں میں رہنا پڑا یہاں تک کہ شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے سے اکتا گئے اور جھگڑے معمول کا حصہ بن گئے۔

loading...

کورونا وائرس کے باعث دنیا کی طویل ترین مسافر پرواز کا ریکارڈ قائم

کرونا وائرس پر قابو پانے والے چین میں طلاقوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ہے 24 فروری سے تاحال صرف ایک صوبے سیچوان میں 300 جوڑوں نے طلاق کے لیے رجسٹرار آفس سے رجوع کیا ہے جو گزشتہ برس کی مکمل تعداد سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

(Visited 60 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں