کورونا وائرس: یوم پاکستان آج سادگی سے منایا جارہا ہے

کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں آج یوم پاکستان  سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے قوم آج یوم پاکستان سادگی کے ساتھ منائے گی، یوم پاکستان پر منعقد ہونے والی تمام سرکاری اور غیرسرکاری تقریبات منسوخ کی جاچکی ہیں تاہم دن کے آغاز پر مساجد، گرجا گھروں، مندروں اور گورودوارں میں عبادت کے دوران ملک کی سلامتی، ترقی خوشحالی اور خاص طور پر کورونا وائرس سے بچائو کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

قومی اعزازات کی مرکزی تقریب آج ایوان صدر میں ہونا تھی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شخصیات کو عسکری وسول اعزازات سے نوازنا تھا، گورنر ہاؤسز میں ہونیوالی اعزازات کی تقاریب بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پنجاب میں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات دو روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق اعزازات کی تقریب صورتحال بہتر ہونے پر منعقد کی جائے گی، اسی طرح لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی نہیں ہوگی جب کہ واہگہ بارڈر، گنڈا سنگھ بارڈر پر قومی پرچم اتارے جانے کی تقریبات میں بھی شہری شریک نہیں ہوسکتے،

ایوان کارکنان تحریک پاکستان نے بھی تمام تقریبات منسوخ کردی ہیں جب کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے بھی کوئی تقریب نہیں ہوگی۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں