سارک ممالک کی کوویڈ-19پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سارک ممالک کی کوویڈ-19 پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سارک ممالک کی کوویڈ-19 پر ویڈیو کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت معاون خصوصی ظفر مرزا کریں گے، اور وزرا اور اعلی حکام کے ساتھ ساتھ سارک سیکریٹری جنرل بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیاں پریشان کن ہیں، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ورچوئل کانفرنس کا مقصد پاکستان کے سارک وزرائے صحت اجلاس کے قدم کو آگے بڑھانا ہے، ویڈیو کانفرنس کل منعقد ہوگی جس میں کورونا وبا پر تبادلہ خیال ہوگا،

کوویڈ-19 کے حوالے سے رکن ممالک اپنی اپنی قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے، اور اس بحران کے مقابلے کے لیے گہرے تعاون پر بات ہوگی۔

(Visited 19 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں