ارطغرل غازی ڈرامے کے متعلق مہوش حیات نے کیا کہا…. ؟

مہوش حیات

لاہور: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی نہ صرف تعلیم پھیلانے بلکہ اسلامی تہذیب سکھانے والا ڈراما ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے نام سے چلایا جا رہا ہے، اس پر نہ صرف عام شائقین بلکہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ارطغرل غازی کے نشر ہوتے ہی پاکستان میں اس کی مقبولیت ترکی سے ہی بڑھ گئی تھی اور صرف 20 دن میں ہی اس ڈرامے کو یوٹیوب پر 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا۔

جہاں ارطغرل غازی سے عام پاکستانی شائقین خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں کچھ شوبز شخصیات جن میں اداکار شان، ریما اور یاسر حسین سرفہرست ہیں، انہوں نے اس ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر اعتراض بھی کیا تھا۔

ارطغرل غازی پر اختلاف کرنے والے پاکستانی اداکاروں کے مطابق وہ اس ڈرامے کے مخالف نہیں ہیں بلکہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ اس ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر نہیں کیا جانا چاہیے۔

تاہم پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ارطغرل غازی ڈرامے کو اسلامی روایات کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے اس کی مقبولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ترک ڈرامے کے خلاف اتنی منفی باتیں کیوں کی جا رہی ہیں؟ لیکن آخر ایک دن ہم سب یہ تسلیم کریں گے کہ ارطغرل غازی نہ صرف تعلیم پھیلانے بلکہ اسلامی تہذیب سکھانے والا ڈراما بھی ہے۔

ارطغرل غازی کی ہیروئن مغربی لباس پہننے پر تنقید کا شکار

ساتھ ہی اداکارہ نے ڈرامے کے مرکزی کردار کی تعریف کرتے ہوئے ایک نیا ٹرینڈ بھی شروع کیا اور انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ کرش اپڈیٹ کا لفظ استعمال کیا۔

مہوش حیات نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خیال میں ارطغرل غازی کے اداکار انجین التان دوزیتان انتہائی پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔

مہوش حیات کے مطابق انجین التان دوزیتان ڈرامے میں ہالی وڈ اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو کی طرح پرکشش دکھائی دیتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کرش اپ ڈیٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

(Visited 26 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں