چین نے لائن آف ایکچول کنٹرول پر مزید 40 ہزار فوجی بھیج دیئے

لائن آف ایکچول کنٹرول
Loading...

نئی دہلی: لداخ میں چین کے ہاتھوں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، چین نے بھارت کی سرحد کیساتھ 40 ہزار فوجی لائن آف ایکچول کنٹرول پر پہنچا دیئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کیساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول سے فوج ہٹانے پر گفت و شنید کر رہے ہیں، اسی دوران خبریں مل رہی ہے کہ مشرقی لداخ میں چین نے چالیس ہزار سے زائد فوجی لائن آف ایکچول کنٹرول پر پہنچا دیئے ہیں، چین نے سرحد پر دفاعی سسٹم، آرٹلری سمیت دیگر اہم ہتھیار بھی سرحد پر پہنچا دیئے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے نے ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے باوجود کشیدگی کو کمی پر تاحال کوئی اتفاق نہیں کیا فنگر 5 سے چینی فوج اپنے اہلکار ہٹانے کا ارادہ نہیں رکھتی اور اس علاقے میں نگرانی والی پوسٹ تعمیر کرنے کے لیے کوشاں ہے جبکہ ہاٹ سپرنگس اور گوگرا کے علاقوں کے قریب موجود ہیں اور بھارتی فوجیوں کے پیچھے ہٹ جانے کے بعد پیپلز لبریشن آرمی بلندی والی پہاڑیوں پر قبضہ کر لے گی۔

loading...

پنجاب پر غیرتربیت یافتہ لوگ حکومت کررہے ہیں، بلاول بھٹو

خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آخری بار مذاکرات 14 اور 15 جولائی کو ہوئے تھے اس ملاقات میں ایل اے سی پر فوجیوں کو ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے اہم ایشو کو اٹھایا تھا تاہم لگتا ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوتے نہیں دکھا رہے ہیں اور چین اپنی فتح برقرار رکھے گا۔

(Visited 36 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں