سستے گھروں کے منصوبے میں تیزی آنے والی ہے، وزیراعظم

Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور بینک حکام بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے وزیراعظم کو سستے گھروں کے لئے قرضوں کے معاملے پر بریفنگ دی۔

عمران خان نے دہشت گردی کرنے والوں کو این آر او دیا، بلاول بھٹو

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک کی غریب عوام کیلئے سستے گھروں کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کے منصوبے میں تیزی آنے والی ہے، اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سستے گھروں کے منصوبے سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے جبکہ پاکستان کی اکانومی دوبارہ مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سستے گھروں کے تعمیراتی کام سے 17 صنعتیں فوری بحال ہو جائیں گی۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو بینکوں نے ہاؤسنگ قرضوں کا پلان پیش کیا اور بتایا کہ سرمایہ کاری بڑھنے سے کاروبار کے مواقع بڑھیں گے۔

Loading...

یاد رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے 33 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دیدی گئی تھی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے 33 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ اس سال 4.77 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ وزارت خزانہ 3 سے 10 مرلے کے چھوٹے گھروں کی تعمیر پر سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کیلئے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی کی منظوری دی گئی، زرعی شعبے کیلئے کھاد پر 15.7 ارب روپے سبسڈی کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سرکاری محکموں کیلئے نئے سسٹم ، ای سی سی سال 2020ء کیلئے تمباکو کی کم از کم قیمت کی منظوری دیدی گئی۔ قیمت کی منظوری پرائس اینڈ گریڈ رویژن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی۔ تمباکو کی قیمتیں 101 روپے سے 233 روپے کے درمیان مقرر کی گئیں۔ بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی معاونت پر بھی غور کیا گیا۔

(Visited 23 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں