آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (23rd September 2020)

Loading...

حمل
جس بھی قسم کے حالات سے آپ گزرے ہیں یہ آپ کی ہمت ہے مگر اب اس کے ازالے کا وقت آ گیا ہے۔ ذہنی طور پر تیار رہیں۔ اب کافی کچھ حاصل ہوگا۔

ثور
جو لوگ کسی بھی مسئلے کا شکار چلے آ رہے ہیں وہ سورة بقرہ کی روزانہ تلاوت ضرور کریں تاکہ جس رجعت یا بندش سے عمل ہو رہا ہے وہ ٹوٹ سکے۔

جوزہ
ان دنوں لا پرواہی کا مظاہرہ کیا تو اس کے بڑے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ آپ کو حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہے۔ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

سرطان
جو لوگ کسی بھی الجھن میں مبتلا ہیں وہ آج دو غریبوں کو کھانا کھلا دیں اور اپنے سر سے نظر بھی اتاریں حالات تو بدنظری ہی ظاہر کر رہے ہیں۔

اسد
(نعیم القادر اللہ) کچھ کر کے اپنے پاس رکھ لیں پھر دیکھیں کہ حالات کس طرح آپ کے حق میں کروٹ لیتے ہیں۔ آج حسد کرنے والوں سے دور ہی رہیں۔

سنبلہ
نوکری کی تلاش میں مدد ملے گی جیسے غیبی مدد آ چکی ہو اور تبادلے و ترقی کے امکانات بھی آپ کے سر کھرے ہیں آج بہر حال اچھا دن ثابت ہوگا۔

Loading...

میزان
پرشانی کی آج کوئی بات نہیں ہے۔ آپ بالکل بھی نہ گھبرائیں اور اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں۔ کامیابی کے امکانات ہیں۔

عقرب
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر ضرورت سے زیادہ پریشان ہیں وہ ہرگز نہ گھبرائیں بحکم اللہ جس مقام پر ستارہ ہے وہ پاور فل ہے ہر مشکل سے نکل جائیں گے۔

قوس
آج کا دن بڑا اہم ہے شاید اس میں چند فیصلے بڑی سطح پر کرنے پڑیں اس لئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں اور اندازے سے بلکل بھی کام نہ کریں۔

جدی
اب صورتحال میں بہتری تو آ رہی ہے مگر ابھی بھی جلد بازی میں فیصلے نہ کرنے کا مشورہ ہے۔ یہ غلطی کریں گے تو شاید بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

دلو
آپ کو ابھی تک ٹھیک راستہ نہیں ملا آپ استخارے سے مدد لیں گے تو یقیناً آپ کو راستہ کا مناسب تعین ہو سکے گا آج بڑا غور فکر کرنا ہوگا۔

حوت
اولاد کے حوالے سے آپ جس قسم کی پریشانی کا شکار ہیں اس میں سے نکلنے کے لئے اب کوئی اہم قدم بھی تو اٹھانا ہے ورنہ صورتحال مختلف ہو گی۔

(Visited 113 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں