سیاست شروع ہوچکی ہے (ن) سے (ش) کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے، شیخ رشید

شیخ رشید
Loading...

راولپنڈی: وفاقی وزیر شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ (ن) لیگی قیادت کی عسکری قیادت سے 2 ماہ کےدوران 2 ملاقاتیں ہوئیں۔

نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، مریم نواز

وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک بار پھر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی عسکری قیادت سے 2 ماہ کےدوران 2 ملاقاتیں ہوئیں، اور دونوں ملاقاتوں میں احسن اقبال موجود رہے، پہلی ملاقات پانچ اور دوسری تین گھنٹے جاری رہی, نواز شریف کو اس ملاقات کا علم نہیں تو میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ پہلی ملاقات میں شہبازشریف اور میں نے ایک ٹیبل پر کھانا کھایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز جس دن سچ بولیں گی ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا، سیاست شروع ہوچکی ہے (ن) سے (ش) کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے۔

Loading...

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملنے میں کوئی ہرج نہیں، پارلیمانی رہنماؤں نے اپنی عسکری قیادت سے ملاقات کی، کسی را کے ایجنٹ سے ملاقات نہیں ہوئی، ان ملاقاتوں میں کھل کر باتیں کی گئیں، گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا، گلگت بلتستان کے ساتھ سیاست پر کھل کر بات ہوئی، میٹنگ میں واضح کیا گلگت بلتستان کا مسئلہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں