آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (23rd October 2020)

Loading...

حمل
آپ اپنے معاملات کو ٹھیک کریں بے شمار جگہ غلطیاں ہیں جو آپ کو دکھائی نہیں دیتیں ان کی اصلاح کریں گے تو آج اچھے وقت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ثور
جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ تو دیں ہی مگر جب تک سچی توبہ سے کام نہیں لیں گے مشکل سے نہیں نکل سکتے آج جلد بازی میں کوئی فیصلہ ہرگز ہرگز نہ کریں۔

جوزہ
جن لوگوں نے روز گار کو تبدیل کرنا ہے وہ خود سے جلدی نہ کریں یہ معاملہ اپنے اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔ ممکن ہے اس نے موجودہ جگہ پر ہی آپ کے لئے بہتری رکھی ہو۔

سرطان

آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں اس کو زیادہ ذہن پر سوار مت کریں اللہ پاک پر بھروسہ کریں ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ نے چاہا ہے پھر ہماری کیا مرضی۔

اسد
صورتحال ان شاءاللہ اب بہتری کی جانب چل پڑی ہے اور اللہ نے چاہا تو سب اچھا ہی ہوگا۔ آپ کی نیت صاف رہی تو وہ بھی آپ کو مل جائے گا جس کی خواہش ہے۔

سنبلہ
صحت کا صدقہ دیں یہ خانہ کافی کمزور ہے لاپرواہی بالکل نہیں چلے گی بس آپ کی توجہ ہی بہتری لائے گی ان شاءاللہ آج کسی پریشانی سے نکل سکتے ہیں شام تک۔

Loading...

میزان
جو کرتا ہے وہ اللہ کرتا ہے اور اللہ جو بھی کرتا ہے وہ ٹھیک کرتا ہے بس اس بات کو ذہن میں رکھ کر چلیں گے تو ساری مشکلات و پریشانیاں آسان ہو جائیں گی۔

عقرب
حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر آپ محسوس کر رہے ہیں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں کچھ نقصان نہیں ہوگا۔ وقت جیسے تیسے گزر ہی جائے گا بحکم اللہ۔

قوس
آج روز گار کے حوالے سے اچھا دن تو ہے مگر آپ کی جانب سے مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اس کو دور کرکے اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیں۔

جدی
آپ جس بھی فکر مندی میں ہیں ان شاءاللہ اس جانب سے اچھی خبریں ہی آئیں گی۔ اس وقت آپ کو صرف اپنے روز گار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

دلو
جو لوگ کسی طرف سے دوسروں سے امید لگا کر بیٹھے ہیں وہ غلطی پر ہیں اگر امید لگانی ہے تو صرف اپنے اللہ سے لگائیں۔ کوئی بھی شرک والا کام ہرگز ہرگز نہ کریں۔

حوت
ایک پرانے معاملے سے نکلنے کی خبر مل سکتی ہے۔ اس وقت آپ کی نیت سب سے اہم رول ادا کرے گی اور دل کے معاملات کو بھی اب قابو میں رکھنا بے حد ضروری ہے۔

(Visited 42 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں