پی ٹی اے نے ٹویٹر انتظامیہ سے بڑا مطالبہ کردیا

پی ٹی اے نے
Loading...

اسلام آباد: پاکستان پی ٹی اے نے ٹویٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ مواد کو اعتدال پر رکھنے والی اپنی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لیے پروپیگنڈا ہتھیار کے طور پر استعمال نہ ہو۔

یاد رہے کہ منگل کو ٹوئٹر پر پاکستان میں خانہ جنگی کے حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ان میں سے متعدد اکاؤنٹس ٹوئٹر کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں۔

Loading...

پی ٹی اے  ٹوئٹر سے دنیا بھر سے چلنے والے اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا ہے جو پاکستان کے خلاف منفی پروپیگینڈا کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز مل کر کھیل کھیل رہے ہیں، شہزاد اکبر

پاکستان میں انٹرنیٹ کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹوئٹر کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی اپنے ملازمین کو اس حوالے سے آگاہی دے تاکہ اس پلیٹ فارم کو غلط معلومات پھیلانے والے پروپیگنڈا کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان، اس کے شہروں اور اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے کی موجودہ مہم کے تناظر میں پی ٹی اے نے ٹویٹر پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہینڈلز کو مؤثر طریقے سے بلاک کرے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں