ملک میں کورونا کیسز کا بڑھنا پریشانی کی بات ہے، یاسمین راشد

یاسمین
Loading...

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ اگر کورونا کیسز بڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سردیوں میں لوگوں کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے اس لیےکورونا بڑھنے کے زیادہ امکانات ہیں ور اگر کورونا کیسز بڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز کا بڑھنا پریشانی کی بات ہے اور اس وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے، دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے لہٰذا غریب ممالک مکمل لاک ڈاون برداشت نہیں کرسکتے۔

loading...

حکومت جاتی نظر آ رہی ہے اور صفحہ پلٹ گیا ہے، مریم نواز

واضح رہےکہ پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.5 فیصد رپورٹ کی جارہی ہے جب کہ اموات میں بھی 140 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیسز بڑھنے پر عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے اورکورونا وبا سے نمٹنے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں