کرکٹ ٹیم 2 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

زمبابوے کی
Loading...

اسلام آباد: دورہ پاکستان کیلئے اعلان کردہ زمبابوے کی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے 2 اراکین کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اعلان کردہ 25 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں ریگس چکابوا اور ٹمی سین موروما بھی شامل تھے جنہیں پاکستان کا سفر کرنا تھا لیکن انہیں پاکستان پہنچنے والے 20 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

چکابوا اور مروما ہرارے کی زمبابوے کرکٹ اکیڈمی میں بائیو سیکیور ببل میں ایک ہی کمرے میں رہ رہے تھے اور دونوں کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس کے بعد جو کھلاڑی بھی ان سے رابطے میں آئے تھے ان کی سکریننگ اور ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں سپورٹ سٹاف کے دو اراکین کے ٹیسٹ مثبت آ گئے۔

ان چاروں افراد کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اسی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ یہ ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود زمبابوے کا دورہ پاکستان کھٹائی میں نہیں پڑا اور زمبابوے کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے جسے یہاں پہنچنے سے قبل ان چاروں افراد سے الگ ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔

loading...

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پاکستان روانگی سے قبل تمام افراد کے ٹیسٹ منفی اور پاکستان آنے کے بعد کئے گئے ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی رہے۔ اس وقت زمبابوین ٹیم قرنطینہ میں ہے جس کا خاتمہ منگل کو ہو گا اور اس قرنطینہ کے مکمل ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

زمبابوے کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چکابوا اور مروما اور سپورٹ سٹاف کے دو اراکین انفیکشن کی زد میں آئے اور کووڈ 19 کے پروٹوکول کے تحت وہ اس وقت آئسولیشن میں ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ چاروں افراد جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور دوبارہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم تین ون ڈے اور ٹی20 میچز کیلئے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہے، گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جس کے بعد کھلاڑی بائیو سیکیور ببل میں چلے گئے ہیں۔

(Visited 26 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں