عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

عالمی بینک کی
Loading...

اسلام آباد: عالمی بینک نے پنجاب کیلئے 304 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدی۔

عالمی بینک کی بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی جانب سے پنجاب کے لیے اس فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ ورلڈ بینک اعلامیہ کے مطابق یہ رقم پنجاب کے وسائل میں بہتری اور ڈیجیٹل افادیت پروگرام پرائیڈ کیلئے دی جائے گی اور یہ پروگرام کرونا کے دوران آن لائن عوامی خدمات ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک بنہاسین نے کہا کہ پنجاب ملک کی آبادی کا 55 اور معیشت کا 60 فیصد بنتا ہے، پرائیڈ پروگرام عوامی مالیاتی انتظام کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا، معیار کی بہتری اور عوامی خدمات تک رسائی پاکستان کی ترقی کی کلید ہے۔

Loading...

نواز شریف مخالفین کے سروں پر سوار ہیں، مریم نواز

علاوہ ازیں ورلڈ بینک کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پروگرام سے کاروباری افراد کے لیے رجسٹرڈ ہونے کا عمل آسان ہو گا جب کہ ادائیگیوں، ریفنڈز کی وصولی اور ٹیکس حکام کے خلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا۔

(Visited 23 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں