‘گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے قومی سطح پر مشاورت کی ضرورت ہے’

وزیر خارجہ
Loading...

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے میں ناکام ہوگا۔

اپوزیشن کا مقصد اداروں پر حملہ کرنا ہے، شہباز گل

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی سے متعلق بھارت ہمیں بلیک لسٹ میں ڈلوانا چاہتا تھا لیکن وہ اپنے عزائم میں ناکام ہوگا کیونکہ دنیا اس بات کا اعتراف کر چکی ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے ہیں، حکومت نے ایکشن پلان کے 28 میں سے 21 نکات پر 100 فیصد عمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق بھارتی آئین کی شق 370 کی ہماری نظر میں کوئی حیثیت نہیں لیکن ہمیں مقبوضہ وادی میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر شدید تشویش ہے، ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں سے غافل نہیں ہیں، ہمارا تاریخی نقطہ نظر سب کے سامنے ہے، ہم عجلت میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے کشمیر سے متعلق ہماری پوزیشن کمزور ہو۔

Loading...

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے قومی سطح پر مشاورت کی ضرورت ہے، کچھ قوتیں گلگت بلتستان کی سی پیک کے لیے اہمیت کو جانتے ہوئے وہاں شورش کو ہوا دے رہی ہیں، ہم مقامی حالات، لوگوں کے جذبات، قومی اتفاق رائے، کشمیر پر ہمارے موقف اور آزاد کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں لے کر کوئی قدم اٹھائیں گے۔

(Visited 23 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں