تعلیمی اداروں میں گزشتہ ہفتے میں کرونا کیسز کی شرح 82 فیصد رہی، این سی او سی

کرونا وائرس سے
Loading...

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق تعلیمی اداروں میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 82 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی مجموعی شرح 7.46 فیصد ہوگئی جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 508، سندھ میں ایک لاکھ 63 ہزار 329، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 599، بلوچستان میں 16 ہزار 810، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 542، اسلام آباد میں 27 ہزار 18 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 123 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 16 ہزار 955 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 929 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 885 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 163329 ہوگئی ہے جب کہ 2829 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

Loading...

دو سال میں پاکستان کی معشیت کو تباہ کر دیا گیا، مولانا فضل الرحمن

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 114508 ہے اور 2861 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16810 اور ہلاکتیں 161 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44599 اور 1327 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6123 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 144 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4542 اور 95 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 27018 ہے اور اب تک 279 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

(Visited 36 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں