ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس خالی نہ کیا تو انہیں سپیشل فورس نکالے گی، اوباما

سپیشل فورس
Loading...

واشنگٹن: سابق امریکی صدر اوبامانے کہاکہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس خالی نہ کیا تو انہیں سپیشل فورس نکالے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر اوباما کہتے ہیں کہ ٹر مپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کیلئے سپیشل فورس نیوی سیلز کو بھیج سکتے ہیں ۔ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی ٹرمپ اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں حالانکہ امریکی آئین کے مطابق 20 جنوری سے اگلے صدر کے وائٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کرنا لازم ہے تاہم ٹرمپ وائٹ ہاوس نہ چھوڑنے کے حوالے سے متعدد بیانات دے چکے ہیں۔

میلانیا ٹرمپ نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکی ریاست پنسلوانیا کے جج نے بھی ٹرمپ کے صدارتی انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے ریاست پنسلوانیا میں پوسٹل ووٹوں کے حوالے سے جو قانونی نکات پیش کیے وہ میرٹ کے بغیر اور افواہوں پر مبنی ہیں۔

Loading...

واضح رہے ریاست پنسلوانیا میں جو بائیڈن 80 ہزار ووٹوں کی برتری کیساتھ فاتح قرارپائے ۔

(Visited 39 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں