آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (24th Feb 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
24 فروری پیر۔

حمل

خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔

ثور
زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔

جوزا
خواہشات کی تکمیل میں تاخیر ہوگی اور طبیعت حساس رہے گی۔ خانگی اور خاندانی معاملات بہتر ہونگے۔ حسب حیثیت سواری لے سکتے ہیں۔

سرطان
اولاد فرمانبردار ہوگی اور مسائل کے خاتمہ میں معاون ہوگی۔ طبیعت حساس ہوگی اور آرٹ کے شعبے میں دلچسپی بڑھے گی۔ محبت کے امور میں بہتری ہوگی۔

اسد
قانونی معاملات میں آپ کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور آپ افراد کی مدد سے مشترکہ طورپر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

سنبلہ
دوست مددگار رہیں گے۔بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں ۔

میزان
تخلیقی قوتوں میں اضافہ بزرگوں اور مخلصین سے مشاورت کرنے سے اچھے اچھے مشورے مل سکتے ہیں۔ کیرئیر کو سنوارنے کے اچانک مواقع مل سکیں گے۔

عقرب
مسائل کے خاتمے کیلئے اپنے جذبات پر قابو رکھئے۔ حاسدین میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔شراکتی کام فائدہ مند رہیں گے ۔

قوس
آج گھر کا فرد درد سر کا باعث بن کر پریشانی پیدا کرےگا۔ آپ کسی دوست کے ساتھ دوپہر کے کھانے کا اہتمام کریں کسی اہم کام کے مکمل ہو جانے پر خوشی حاصل ہو گی اور دن کے اختتام پر اچھی خبر مل جائیگی۔

جدی
گھریلو اور مالی معاملات پر توجہ رہے گی۔ غصے پر قابر رکھئے اور بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ سواری لے سکیں گے۔ بہن بھائی اور دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

دلو
خاص توجہ کاروباری تعلقات ‘ گھریلو مسائل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں رہے گی۔ کاروبار میں خاطر خواہ فوائد حاصل ہونگے ۔

حوت
آپ کی ذہانت آپ کو دوسروں کے سامنے بہتر بنا سکے گی۔ اگر آپ ملازمت کے خواہش مند ہیں یا کوئی نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو اس کےلئے مواقع میسر آئینگے۔

(Visited 308 times, 1 visits today)

Comments

comments

24 فروری پیر۔, آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ - (24th Feb 2020),

اپنا تبصرہ بھیجیں