ایران: کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی۔

ایرانی قانون ساز احمد امیر آبادی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے۔

دوسری جانب ایران کی نیم سرکاری نیوز  ایجنسی آئی آیل این اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہر قم میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایرانی حکام کی جانب بتائی گئی تعداد سے بہت زیادہ ہے۔ ایرانی حکام کی جانب سے اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ٹرمپ نے وکی لیکس کے بانی کو معافی کے لیے کیا پیشکش کی؟

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک 26 سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 2 ہزار 592 ہلاکتیں چین میں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ایران اور جنوبی کوریا کے علاوہ افغانستان، بحرین اور کویت میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

loading...

تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث پاکستان، ترکی، افغانستان اور ارمینیا نے ایران سے ملحقہ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔

ایرانی شہر قم کے ایک اہلکار کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ 50 افراد تو 13 فروری تک ہی ہلاک ہو گئے تھے، اس وقت قم میں 250 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے باقاعدہ طور پر 19 فروری کو کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔

(Visited 51 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں