احتیاط کیجیئے کرونا مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے، شوبز فنکار

کراچی: شوبز فنکاروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک سنگین وائرس ہے جس کے باعث احتیاط کرنی چاہیئے۔

پاکستان کے مایہ ناز شوبز فنکاروں نے مل کر کرونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے ایک وڈیو بنائی جس میں ماہرہ خان، عدنان صدیقی، میشا شفیع، عائشہ خان، شرمین عبید چنائے، ایچ ایس وائی، آمنہ شیخ، ثروت گیلانی، سرمد کھوسٹ، فیصل کباڈیا، احسن خان اور میرا سیٹھی شامل ہیں۔

فنکاروں نے اس وڈیو میں نہایت سنجیدگی سے کہا کہ آپ سب کرونا کے بارے میں جان چکے ہیں پھر ہم یہ وڈیو کیوں بنا رہے ہیں، اس لیے کہ اس وقت سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہو۔ کرونا وائرس صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ فرد سے فرد تک پھیلنے والا وائرس ہے اسلیے ہمیں ایک دوسرے سے ملنے کا عمل کچھ دن تک بالکل ختم یا پھر بہت کم کرنا ہوگا۔

فنکاروں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظرہمیں اسکول، ریستوران، روڈ، خاندان کی دعوتوں سمیت کسی بھی قسم کے میل جول سے دور رہنا ہوگا۔ اور یقین جانیئے یہ کورونا وائرس مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے، اس لیے احتیاط کیجیئے۔

فنکاروں نے کہا کہ ایک دوسرے سے میل ملاپ ہم سب کو روکنا ہوگا، جو تندرست ہیں وہ بھی لیکن خاص طورپروہ لوگ جن کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے یا جنہیں پہلے سے ہی کوئی بیماری لاحق ہے جیسے دل کی بیماری، پھیپڑوں کی بیماری یا جو ذیابطیس کے مرض کا شکار ہیں۔

کیا ادریس البا کو کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ سے کو رونا لگا …؟

شوبز فنکاروں نے کہا کہ ہمیں یہ خیال رکھنا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے 6 فٹ یا 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ سوشل ڈسٹینسنگ کے علاوہ ہمیں از خود قرنطینہ ہونے سے متعلق بھی معلوم ہونا چاہیئے۔

فنکاروں نے کہا کہ کرونا وائرس کے متعلق رونما ہونے والی علامات محسوس کریں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ کرونا کے خلاف یہ لڑائی اسی وقت جیتی جاسکتی ہے جب ہم صفائی کا خاص خٰلا رکھیں، ہاتھوں کو کم از کم 20 سیکینڈ کے لیے دھوئیں، چھینکتے ہوئے اور کھانستے ہوئے ٹیشو پیپر کا استعمال کریں، اپنے ارد گرد کی جگہ کو صاف رکھیں۔ اپنی ناک، آنکھیں اور منہ کو بلاوجہ چھونیں سے گریز کریں۔

فنکاروں نے کہا کہ سب ایک ہو کر اس وائرس کا مقبلہ کریں، غیر ضرروری باہر جانے سے پرہیز کریں، اس وقت ہم با اپنا نہیں بلکہ سب کا سوچیں گے اور ایک ذمہ دار قوم کا ثبوت دیں گے۔

(Visited 19 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں