آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (24th March 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
علی زنجانی

20 مارچ

حمل
24 مارچ۔ تعلیمی، قانونی، سرکاری کاموں کے سلسلے میں یا کسی بھی کاروباری مقصد کے تحت کیا جانے والا سفر ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہو گا۔ مادی لحاظ سے بھی کامیابی کا امکان ہے۔

ثور
24 مارچ۔ رومانوی تعلقات پروان چڑھیں گے۔ فریقین کے مابین مفاہمت بڑھے گی۔ کاروباری امور توجہ طلب ہوں گے۔ گذشتہ بنائے گئے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں گے۔

جوزا
24 مارچ۔ ملازمتی فرائض کی با احسن بجا آوری ہو گی۔ زمین، جائیداد سے متعلقہ مسائل زیر غور ہوں گے، قانونی چارہ جوئی بہتر رہے گی۔ تعلیم و تربیت سے وابستہ توقعات پوری ہوں گی۔

سرطان
24 مارچ۔ سیاسی و سماجی مصروفیات میں اضافہ ہو گا۔ حلقہ احباب وسعت اختیار کرے گا۔ عزت و مرتبہ میں اضافہ ہو گا۔ دوسروں سے وابستہ توقعات پوری ہوں گی۔ حالات سازگار رہیں گے۔

اسد
24 مارچ۔ تلاشِ روزگار سے متعلق کی گئی کوششیں کامیاب ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ نئے کاروبار کا اجراءسود مند ثابت ہو گا۔ دوسروں کو شریک کار کر لینا بھی بہتر ثابت ہو گا۔

سنبلہ
24 مارچ۔ کاروباری حضرات کاروبار میں پیدا شدہ مالی اُلجھنوں کو دور کر سکیں گے۔ خاص طور پر مخلص احباب یا شریک کار کا تعاون اس سلسلہ میں کافی مددگار ثابت ہو گا۔

میزان
24 مارچ۔ اخراجات کا حد سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے، لہٰذا اس پر قابو پانا ضروری ہو گا، ورنہ نقصان کا خدشہ ہے۔ بعض شادی شدہ حضرات شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

عقرب
24 مارچ۔ روزمرہ مصروفیات میں کمی کر کے اپنی صحت کی طرف مکمل توجہ دیں۔ تھکاوٹ دور کرنے کے لےے مکمل آرام کریں۔ کوئی بھی اہم فیصلہ کرتے وقت جذبات پر قابو رکھیں۔

قوس
24 مارچ۔ قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لےے ضروری ہے کہ مخالفین سے محتاط رہیں۔ ان کی طرف سے پھیلائی گئی افواہ پر کان نہ دھریں۔ کسی دوست سے حالات کشید ہونے کا اندیشہ ہے۔

جدی
24 مارچ۔ معاملات عشق و محبت پروان چڑھیں گے۔ اندرونِ خانہ ہر طرح خیر و عافیت رہے گی۔ شادی شدہ حضرات اپنی بیگمات کی صحت خیال رکھیں، صحت کے بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

دلو
24 مارچ۔ گذشتہ پیدا شدہ مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔ رومانوی ماحول سازگار رہے گا، مالی پوزیشن مستحکم رہے گی۔ اچھی خبریں ملیں گی، سفر کا بھی امکان ہے جو کہ خوشگوار ثابت ہو گا۔

حوت
24 مارچ ۔ حصولِ کاروبار کے لےے سفر پیش آ سکتا ہے۔ آپ بلا جھجک یہ سفر کر سکتے ہیں، انشاءاللہ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہو گا۔ گھریلو مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ رومانوی ماحول میسر آ سکے گا۔

(Visited 37 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں