ہرتھیک روشن کس پاکستانی اداکارہ کے مداح نکلے…. ؟

ہرتھیک روشن
Loading...

کراچی: دنیا بھر میں کروڑوں مداح بنانے والے بالی ووڈ کے سپراسٹار ہرتھیک روشن پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح ہیں۔

موجودہ دور میں کسی بھی فنکار کی مقبولیت کا پیمانہ سوشل میڈیا بن گیا ہے جس اسٹار کے سوشل میڈیا پر جتنے فالوورز ہوں گے وہ اتنا ہی مقبول ہوگا۔ تاہم لاکھوں کی تعداد میں فالوورز رکھنے والے یہ اسٹارز خود کسی کو فالو نہیں کرتے یا پھران چند گنے چنے لوگوں کو فالو کرتے ہیں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں یا پھر جن کے مداح ہوتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار ہرتھیک روشن کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 32.2 ملین یعنی تین کروڑ 22 لاکھ ہے لیکن انہوں نے خود صرف 170 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے اوراس لسٹ میں ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ یعنی ہرتھیک روشن ماہرہ خان کے مداحوں میں شامل ہیں اور انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کب شادی کررہی ہیں ….؟

اداکارہ ماہرہ خان کا شمار بھی پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہیں 6.6 ملین یعنی 66 لاکھ لوگ انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں اور وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

loading...

واضح رہے جب سے ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’رئیس‘‘ میں بطور ہیروئن کام کیا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی انہیں بے حد پسند کیا جانے لگا ہے اور بھارتی عوام کے ساتھ کئی بالی ووڈ فنکار بھی ان کے مداحوں میں شامل ہیں۔

(Visited 53 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں