راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس حادثے کا شکار

سرسید ایکسپریس
Loading...

خان پور : راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر خان پور میں راولپنڈی سے کراچی آنے والی مسافر بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، سرسید ایکسپریس کا انجن کپاس سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرایا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کپاس سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ریلوے کی پٹری پر پھنس گئی تھی جس کے باعث تیز رفتاری سے آتی مسافر بردار ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

Loading...

ہمیں خوشی ہوئی کہ نوازشریف کل تندرست اور خوش لگ رہے تھے، شبلی فراز

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ریلوے انجن کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ٹرین کو جائے حادثہ پر روک لیا گیا ہے البتہ حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافر زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل گزشتہ روز شیخوپورہ میں ننکانہ صاحب کی یاترا سے واپس آتے ہوئے سکھ یاتریوں کی بھری ہوئی کوسٹر ٹرین کی زدمیں آگئی تھی، جس میں بائیس افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، مرنے والوں میں دس خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا.

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں