ان چیزوں کو ہرگز ریفریجریٹر میں نہ رکھیں….!

Loading...

ریفریجریٹر جدید دور کی ایک انتہائی فائدہ مند اور کارآمد ایجاد ہے آپ ریفریجریٹر میں اپنے کھانے کو کئی دن تک محفوظ کرکے اس کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں.

فریج میں کھانے پینے کی جو بھی چیزیں رکھی جاتی ہیں وہ کئی دن تک تروتازہ رہتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کی کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جن کو فریج میں نہیں رکھنا چاہیے ان کو فریج میں رکھنے سے ان کی غذائیت ختم ہو جاتی ہے اور اگر آپ ان کو ریفریجریٹر سے باہر رکھتے ہیں تو یہ ٹھیک رہتی ہیں فریج میں رکھنے سے یہ باسی ہو جاتی ہیں.

دورانِ حمل ڈائٹ پلان کیا ہونا چاہیے؟

شہد

ریفریجریٹر
 Photo: File

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر کو فریج میں رکھنے سے گریز کریں کیونکہ فریج کی ٹھنڈک کی وجہ سے شہد میں موجود مالیکیولز سخت ہو جاتے ہیں اس طرح سے اس کو استعمال کرنا مشکل ہو جاتا ہے.

ڈبل روٹی

اگر آپ ڈبل روٹی کو معمول کے درجہ حرارت پر ہی باہر رکھیں تو یہ تروتازہ رہتی ہے اور اگر آپ اس کو فریج میں رکھ دیں گے تو یہ سخت ہو جائے گی اور آپ کو کھانے میں باسی لگے گی.

Loading...

آلو

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو کو ہمیشہ ریفریجریٹر سے باہر رکھیں کیونکہ فریج میں رکھنے سے آلو کی ساخت اور اس کا ذائقہ بدل جاتا ہے. اس لیے آلو کو فریج میں نہ رکھیں لیکن فریج سے باہر رکھتے ہوئے بھی آپ کسی ایسی جگہ پر رکھیں جہاں پر درجہ حرارت زیادہ نہ ہو.

پیاز

ریفریجریٹر
Photo: File

پیاز کو آپ ریفریجریٹر سے باہر کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھیں اور پیاز کو دوسری سبزیوں سے بھی الگ رکھنا چاہیے.

ٹماٹر

ریفریجریٹر
Photo: File

ٹماٹر کو عام طور پر ریفریجریٹر میں ہی محفوظ رکھا جاتا ہے لیکن فریج میں رکھنے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ٹماٹر اپنا ذائقہ اور اس کی غذائیت میں بھی کمی آجاتی ہے .

(Visited 107 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں