ایک اور اسلامی ملک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے رضامند ہوگیا

اسرائیل
Loading...

واشنگٹن : متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سوڈانی رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سوڈان اور اسرائیل نے امریکا کی مدد سے معمول کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ امریکا سوڈان کے قرضے کم کرانے میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے ایک اور بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل، سوڈان اورچند اور ممالک کے رہنما جلد واشنگٹن آئیں گے۔

Loading...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ….

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو گئے تھے۔تینوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو ابراہم اکارڈز کا نام دیا گیا تھا۔

اس تقریب سے ہی خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشگوئی کر دی تھی کہ ایک ماہ میں دو عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کیے ہیں مزید ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں