پی ایس ایل 5 سے متعلق پی سی بی کا اہم اعلان

پی ایس
Loading...

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن فائیو کا فیصلہ کن مرحلہ لاہور سےکراچی منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کے باعث پی ایس ایل سیزن فائیو ناک آوٹ مرحلہ لاہور سےکراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے ناک آوٹ مقابلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں باالتر تیب 15،14 اور17 نومبر کو ہونگے۔

دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان زمبابوے ٹی20 سیریز کو بھی ممکنہ اسموگ کے باعث لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیا ہے۔

loading...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو بڑے عہدے کی پیشکش کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ اسموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کو افسوس ہے کہ لاہور کو مسلسل دوسری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف میچز کی میزبانی نہیں مل رہی مگر ہمارے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت سب سے عزیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ زمبابوے کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ہمارے فیصلے کو تسلیم کیا ہے، اس موقع پر ہم وفاقی اور صوبائی ایجنسیز کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں