آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (24th October 2020)

Loading...

حمل
دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بجائے اکیلے کام کرنے میں زیادہ فائدہ ہے اس لئے جو بھی ایسی آفر ملے اس کے بارے میں اچھی طرح غور و فکر کرکے چلنا بہتر ہے۔

ثور
رزق کا وعدہ میرے اللہ کا ہے اور اس نے ہی ناجانے کس مقام سے دینا ہے۔ یہ صرف اللہ ہی جانتے ہیں۔ پھر آپ پریشان کیوں ہو رہے ہیں، صرف توکل سے کام لیں۔

جوزہ
آج اچھا دن رہنے کی امید ہے اور ان شاءاللہ کسی پریشانی کے خاتمے کی بھی خوشخبری مل سکتی ہے جو لوگ روزگار کی تلاش میں ہیں وہ اب عملی کام کریں۔

سرطان
جن لوگوں نے قرض وغیرہ لینے یا دینے میں آج کوئی رول ادا کرنا ہے۔ تھوڑا سا انتظار کر لیں، میرے اللہ نے چاہا تو وہ اس میں بڑی شاندار بہتری محسوس کرسکیں گے۔

اسد
صورت حال بڑی تیزی سے ان شاءاللہ بہتر ہونے کا امکان ہے، بالکل پریشان نہیں ہونا، بلکہ آج اپنے مستقبل کی ہوالے سے بھی پلاننگ کرنے کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

سنبلہ
آپ کو جس بھی طرف سے کوئی ذرا سا بھی امید تھی وہ پوری ہوگی اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی غیر متوقع انداز سے دور ہو رہی ہے۔ آج پوری ایمانداری سے کام کریں۔

loading...

میزان
مت بولیں کہ آپ کیا تھے اور اب کیا ہیں۔ شکر ادا کریں اللہ پاک کا، دن ایک جیسے نہیں رہتے، آپ گھبرا جاتے ہیں ۔ اب بھی ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا سب۔

عقرب
تبدیلی کی ہوا چل سکتی ہے۔ آپ ذہنی طور پر خود کو اس کے لئے تیار رکھیں اور اس کو زبردستی روکنے کی کوشش نہ کریں۔ آج بہرحال اچھا دن ثابت ہوگا۔

قوس
آپ کو صرف جائز رزق کا حصول اپنانا ہوگا چاہے کس قدر لالچ ہی کیوں نہ ملے۔ اب خود کو روکا تو پھر آگے چل کر ان شاءاللہ وارے نیارے ہی ہو جائیں گے، صبر کریں۔

جدی
ایک اہم ضرورت کس وقت بھی پوری ہو سکتی ہے اور جو لوگ مالی تنگ دستی کا سامنا کررہے ہیں وہ کوئی چھوٹا موٹا اپنا کام شروع کریں، ان شاءاللہ برکت ہی ہوگی۔

دلو
آج تھوڑی سی ہمت کرکے اہم فیصلے کو کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ نے چاہا تو سب اچھا ہی ہوگا اور جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھی، وہ ضرور رک جائے گی۔

حوت
آج دوپہر کے بعد ہی اللہ نے چاہا تو صورت حال آپ کے حق میں ہو جائے گی۔ اور وہ خبر جس کا انتظار تھا وہ مل جائے گی۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ صرف صدقہ دیں اور دعا کریں۔

(Visited 152 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں